سوال (2721)

جزار حیدر نام رکھنا کیسا ہے؟ جزار میں “ز” مشدد ہے، جس طرح جرار ہے؟

جواب

عربی زبان میں جزّار کا معنی قصاب ہے، جسے اردو میں قسائی کہتے ہیں اور لفظ حیدر کی نسبت سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف کی جاتی ہے، سو اس لحاظ سے کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے کہ جزّار حیدر نام رکھا جائے، ھذا ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب۔

فضیلۃ العالم افضل اکرم حفظہ اللہ