سوال (5660)

جاز ورلڈ سے فری ایم بی لینا کیا جائز ہے؟

جواب

جیز ورلڈ، یا مائی زونگ ایپ سے جو فری ایم بی ملتے ہیں یہ تحفہ کی صورت ہے۔ استعمال کرسکتے ہیں، لاحرج۔ البتہ جیز کیش وغیرہ کے اکاؤنٹ میں جو پیسے رکھنے سے فری ایم بی، یا فری منٹ ملتے ہیں۔ یہ سود ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ