سوال 6771
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ
شیخ سوال یہ ہے کہ کیا جاز کیش ایپ سے ہم نے ہزار روپے ادھار لیا، اور واپسی میں اس کو 50 روپے اضافی کر کے دینے پڑے تو کیا یہ سود کے زمرے میں آئے گا، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جب آپ کسی سے قرض لیں اور واپس کرتے ہوئے آپ کو اضافی رقم دینا پڑے وہ تھوڑی ہو یا زیادہ وہ سود ہے، بشرطیکہ وہ آپ سے جبراً لیا جائے، طے کر کے لیا جائے، لیکن اگر ایک مقروض قرضہ واپس کرتے ہوئے، احسان کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ رقم زیادہ دے دے تو شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں، لیکن یہاں جاز کیش، بینک وغیرہ یہ زبردستی لیتے ہیں اور وہ سود ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ




