سوال (4660)
جاز والوں نے میرے اکاؤنٹ میں 60 روپے سنڈ کر دیے ہیں، مجھ سے بغیر پوچھے اور میری نیت بھی نہیں تھی لینے کی، اب اس رقم کو خود استعمال کر سکتا ہوں، یا پھر مجھے ان پیسوں کا صدقہ کر دینا چاہیے۔
جواب
سب سے پہلے دیکھیں کہ آپ کا اکاؤنٹ کس طرح کا ہے، اگر ایسا اکاؤنٹ ہے، جس میں سود آتا ہے تو پھر یہ جائز نہیں ہوگا، یہ کسی غیر مسلم یا انتہائی مسکین مسلمان کو دے دیں، جان چھڑانی ہے، لیکن اکاؤنٹ اپنا ضرور چیک کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ یہ بینک اکاؤنٹ نہیں ہے، بلکہ موبائل اکاؤنٹ ہے، اس کا مقصد یہ تھا کہ یہاں پیسے منگوا لیے جائیں اور بھیج دیے جائیں۔
جواب: موبی کیش، ایزی پیسہ اور جاز کیش یہ اکاؤنٹس ہمارے بھی بنے ہوئے ہیں، ان میں تو پیسے نہیں آتے، لیکن اب آپ کا معاملہ مشکوک تو ہے، اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مرتبہ کھانا دیا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کھانا نگل نہیں سکتے تھے تو کہا آپ یہ کھانا قیدیوں کو کھلا دیں، بس آپ اپنا دامن بچائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ