سوال (6579)

ایک مسئلہ کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔ ہم جاز کیش میں جب پیسے جمع کرواتے ہیں یا نکلواتے ہیں تو دوکاندار ہم سے جمع کرتے وقت ایک ہزار پر دس روپے لیتا ہے نکلواتے وقت بیس روپے کٹوتی کرتا ہے تو کیا یہ سود ہے؟

جواب

یہ سود نہیں بلکہ ان کی سروس کی فیس ہے، پیسے کے بدلے میں انہوں نے پیسے نہیں لیے بلکہ آپ کے پیسے کو ڈیجیٹل فارم سے ہارڈ فارم کے اندر منتقل کر کے دیا ہے۔

فضیلتہ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ