سوال (3114)

جنس کی برابری کےبارے میں اسلامی تعلیمات کیا کہتی ہے؟

جواب

جنس کی برابری سے مراد اگر مرد و عورت ہیں تو جیسا کہ لوگوں کے درمیان مساوات مشہور ہے، مرد اور عورت کے درمیان عدل کی بات ہے، مساوات کی بات ہی نہیں ہے، عدل یہ ہے کہ جس کو جو بنتا ہے، اس کو وہ دیا جائے اور اس دائرے میں رکھا جائے، جس کا کچھ بھی نہیں ہے، اس کو کچھ بھی نہیں دیا جائے گا، مساوات کا معنی برابری ہے، اب ہر جگہ پہ عورت مرد کا مقابلہ کیسے کر سکتی ہے، مرد عورت کا مقابلہ کیسے کر سکتا ہے، اب دیکھیں کہ عورت بچے کو جنم دیتی ہے، مساوات کا معنی یہ ہے کہ ایک عورت جنم دے اور ایک مرد جنم دے، ایک ہفتے عورت کپڑے دھوئے اور ایک ہفتے مرد کپڑے دھوئے، یہ مساوات ہے، اگر یہ مراد ہے تو یہ باطل نظریہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ