سوال (5379)
جینز کی پینٹ (لیڈیز اور جینٹس) کا کاروبار کرنا جائز ہے اسلام میں حلال ہے؟
جواب
جینز کا کاروبار درست ہے، اگر کوئی خاص شخص آپ کو آرڈر دیتا ہے، جو اس ڈریس میں شریعت کے خلاف استعمال کرتا ہے، وہ ایک الگ بات ہے، لیکن مطلقاً کام کو حرام نہیں کہا جاسکتا، یہ ایسے ہی جیسے موبائل ہے، جب آپ کو معلوم ہے کہ اس کا استعمال کرنا منفی ہے، اس کو نہ دیں، باقی کو دیں، اس اعتبار سے جینز وغیرہ کا کاروبار درست ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




