سوال (4438)
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے، جس میں افواج کے جوان شکرانے کے نوافل با جماعت ادا کر رہے ہیں، شرعاً اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟
جواب
شکرانے کا سجدہ بنتا ہے، باقی نوافل کے بارے میں استدلال کیا جاسکتا ہے، سیرت نگاروں اور تاریخ دانوں نے لکھا ہے کہ فتح مکہ کے سال رات بھر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین عبادت کیا کرتے تھے، شائید وہ شکرانے کا ہی کچھ انداز تھا، اس میں نماز بھی تھی، سجدہ شکر بنتا ہے، باقی نوافل کی گنجائش نکل سکتی ہے، جماعت کا جو کانسیپٹ وہ نفل نماز میں ہے، باقی یہ ہے کہ جنہوں نے پڑھی ہے، ان کا علم دیکھا جا سکتا ہے کتنے علم والے تھے، اگر کوئی بحث ہو تو بتا دینا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ