سوال (1895)
کہتے ہیں کہ جس جگہ کتا بھونکتا ہے وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ہیں ، اگر یہ بات صحیح ہے تو گاؤں میں ساری ساری رات کتے بھونکتے ہیں ، تو کیا وہاں پر ساری رات رحمت کے فرشتے نہیں آتے ہیں ؟ اور دن بھر بھی پھرتے رہتے ہیں بعض اوقات فجر کے ٹائم مسجد کے پاس بھونک رہے ہوتے ہیں اور نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ فجر کے ٹائم فرشتے آتے ہیں اور کچھ فرشتے نمازیوں کے لیے دعائیں بھی کرتے ہیں تو جب کتے بھونکتے ہیں تو اس وقت بھی فرشتے نہیں آتے ہیں ؟
جواب
جو لوگ ایسی بات کرتے ہیں وہ غلط کہتے ہیں، کیونکہ حدیث میں یہ نہیں آیا کہ جہاں کتے بھونکتے ہیں وہاں فرشتے نہیں آتے ہیں ، بلکہ حدیث یوں ہے :
سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
“لاَ تَدْخُلُ المَلاَئِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ صُورَةٌ” [صحيح البخاری 3322]
«رحمت کے فرشتے ان گھروں میں نہیں داخل ہوتے جن میں کتا یا تصویر ہو»
فضیلۃ الباحث عبد الخالق سیف حفظہ اللہ