سوال (5153)

جو پاکستانی لوگ بیرون ملک، خاص طور پر غیر مسلم ممالک میں کام کرتے ہیں، انہیں سوائے انتہائی شدید صورتوں کے، کوئی چھٹی نہیں ملتی۔ مثلاً فوتگی یا شدید بیماری کے علاؤہ کوئی چھٹی نہیں۔
ایسے میں جب کوئی شادی یا فنکشن ہو یا پھر انہیں گھر آئے عرصہ گزر گیا ہو تو وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ڈاکٹر سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوا کر چھٹی لیتے ہیں۔
کیا ایسا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانا، بنانا یا اس کی فیس لینا جائز ہے؟

جواب

یہ جائز نہیں ہے، خود تسلیم کیا جائے رہا ہے کہ ناجائز و دھوکہ ہے، نہ بنانے والے کے لیے جائز ہے، کہ بنوانے والے کے لیے جائز ہے، یہ جائز نہیں ہے، باقی یہ اور بات ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کوئی گناہ کرتا ہے۔ یہ گناہ کی ایک شکل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ