سوال (5715)
میں نے اپنے بچوں کی قسم کھائی تھی میرے شوہر اور سسرال والوں کے کہنے پر اپنا گھر بچانے کیلئے انہوں نے مجھے کہا کہ اپنے بچوں کی قسم کھاؤں پھر یقین کیا۔ تب پتہ نہیں تھا کہ اللّہ کے علاوہ کوئی بھی قسم نہیں کھانی چاہیے یہ شرک ہے، اب مجھے پتا چلا تھا تو کیا اس وقت گہنگار کون ہوا میں یا وہ؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی ہے، اس نے شرک کیا، لیکن یہ یاد رکھیں کہ جب تک موت کا فرشتہ نہیں آتا ہے، یا سورج مغرب سے طلوع نہیں ہوتا ہے، توبہ کا دروازہ کھولا ہوا ہے۔ سچے دل سے توبہ کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ