سوال       (132)

وہ کون سے صحابی ہیں جو جبرئیل علیہ السلام کے لہجے میں قرآن مجید پڑھتے تھے؟

جواب:

یہ شاید سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“مَن سرَّهُ أن يَقرأَ القرآنَ غضًّا كما أُنْزِلَ ، فليَقرأهُ علَى قراءةِ ابنِ أمِّ عبدٍ”. [مسند احمد :35,36]

’’جو شخص پسند کرتا ہے کہ قرآن کریم اسی طرح تازہ اور خالص پڑھے جس طرح نازل کیا گیا ہے ، وہ ام عبد یعنی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرآت کی طرح پڑھے‘‘۔

شاید اس روایت سے کسی نے استدلال کیا ہو ، کیونکہ قرآن پاک جبرئیل لے کے آتے تھے ، جبرئیل امین علیہ السلام کے لہجے میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قرآن پاک کو پڑھا کرتے تھے ، واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ فہد انصاری حفظہ اللہ