سوال (3931)

بیرون ملک جانا ہے اور اس کے لیے میڈیکل کروانے کی تاریخ قریب ہے ، اس سے پہلے چیک کرنے کے لیے احتیاطا لوکل لیباریٹری سے کروا کے دیکھ لیا جاتا ہے کہ آخری میڈیکل میں کوئی مسئلہ درپیش نہ رہے، ایک شخص نے احتیاطا چیک کیا تو جگر میں گرمی ظاھر ہوئی ہے جو عموما ویزا منسوخ ہونے کی وجہ پائی بھی جاتی ہے۔ اب اس نے متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو اس نے مشورہ دیا کہ ایک ہفتہ کے روزے (جو کہ فرض ہیں) چھوڑ کر ٹھنڈی اشیاء کا استعمال کرے اور پھر آخری میڈکل کروائے تو یہ مسئلہ دور ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں وہ مریض شمار ہوگا یا روزے رکھنا ہی ضروری ہے۔

جواب

سفر کی نوعیت کیا ہے، سب سے پہلے اس کا تعین ہو، سفر کو مؤخر کیا جا سکتا ہے، تو مؤخر کرنا ہی اس کے لیے راجح ہوگا، کیونکہ فریضے کو چھوڑنا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے، جتنا لوگوں نے سمجھا ہوا ہے، پہلے سفر کا تعین ہو، اگر اس کو مؤخر کرنا صحیح ہے تو اس کو مؤخر کیا جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شکرا۔ سفر کو موخر کرنا ناممکن کہنا درست نہیں ہے۔ باقی البتہ کئی ایک مشکلات درپیش ہیں۔
جواب: فریضہ سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، عزیمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ