سوال          (71)

روزے کی حالت میں مرد اگر عورت کے پاس چلا جائے تو کفارة صرف مرد پر ہی ہے یا عورت پر بھی کچھ ہے؟

جواب

اگر عورت راضی تھی اور روزے کے آداب اس نے قصداً و ارادتاً ملحوظ نہیں رکھے ، تو دونوں پر کفارہ ہو گا لیکن اگر عورت کو مجبور کیا گیا ہے پھر صرف مرد پر ہو گا ۔

ایک اور قول پایا جاتا ہے کہ عورت پر کفارہ نہیں ہے ، کیونکہ یہ مسئلہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا ، تو اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد پر کفارہ عائد کیا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت سے نہیں پوچھا اور نہ ہی کچھ حکم دیا ہے ۔ فقھاء کہتے ہیں کہ اگر یہ معاملہ اس طرح ہوتا تو پوچھ گچھ ضروری تھی ، یہ لازمی امر تھا جب آپ نے نہیں ہوچھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش تھے، اس کا مطلب ہے کہ عورت کے اوپر کفارہ نہیں ہونا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ