سوال (4883)
ایک اشتہار پر اللہ کے نام نہیں ہیں، صرف یہ لکھا ہوا ہے کہ ناظرۃ القرآن اور ترجمۃ القرآن کے کلاس فلاں دن سے شروع ہونگے تو ایسے اشتہار کو پھینک سکتے ہیں؟
جواب
بظاہر کوئی حرج دیکھائی نہیں دیتا ہے، آپ اردو بازار جائیں گے تو آپ کو اوپر نیچے قرآن، تراجم اور کتب دیکھنے میں آئیں گے، الماریاں، فرش اور ٹیبل بھرے ہوئے ہیں، لیکن ہر جگہ اس چیز کو برداشت نہیں کیا جاتا، لوگ جاہل ہوتے ہیں تو وہ فتنہ کھڑا کر سکتے ہیں، تو کوشش کریں کہ اگر کوئی لفظ آپ نیچے دیکھتے ہیں، تو اس کے آداب ملحوظ رکھیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




