سوال (2085)

جن لوگوں کو قبر میسر نہیں آتی ہے، ان کے بارے کیا حکم ہے؟

جواب

شرعاً مسلم میت کو قبر میں ہی دفن کرنا چاہیے اور عام طور پر ایسا ہی کیا جاتا ہے، لیکن اگر کسی حادثہ کے سبب قبر میسر نہیں بھی آتی ہے، تو رب العالمین اسے زندہ کرنے اور اس سے فرشتوں کے ذریعے سوال کرنے پر قادر ہیں، پھر جہاں جس کا جسم ہو گا، وہی اس کی قبر قرار پائے گی، اس حادثہ ، سیلاب وغیرہ جیسے عذر کے سبب کیونکہ یہ مرحلہ ایسا ہے، جس سے ہر ایک گزرے گا اور اس سے سوالات ہوں گے۔
“إن الله على كل شيء قدير”
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ