سوال (3388)

شیخ پوچھنا یہ تھا کہ جام شورو میں عبد الرحیم بلیدی صاحب جو کہ جنات اور جادو کا علاج کرتے ہیں، کیا ان سے علاج کروانا بہتر ہے، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

اگر یہ بندہ صحیح العقیدہ باعمل ہے اور اس کا طریقہ علاج کتاب و سنت کے مطابق ہے، اس میں کوئی خلاف شرع قول و فعل نہیں تو کروا سکتے ہیں اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہے تو پھر کسی صورت ایسے عامل کے پاس نہیں جانا چاہیے۔
سورۃ فاتحہ 41 بار پڑھ کر مریض خود کو دم کرے، رب العالمین کے ساتھ معاملہ درست کرے اور رب العزت کے ساتھ صلح کرے تو کہیں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، اس کے ساتھ قرآن کریم کے ساتھ تمسک اختیار کرے، درود پاک، توبہ استغفار کو لازم پکڑے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ