سوال (5824)

ناخنوں کو جلا کر اس کی راکھ پر جادو کر کے اسے کسی شخص کو کھلانا،( اس بات کے علاوہ کہ کرنے والا کرانے والا دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا)، کیا یہ جادو اثر کر جاتا ہے یا وہ مبالغہ آرائ سے کام لیتے ہیں؟

جواب

یاد رہے کہ جادو کرنا، کروانا، جادو سیکھنا، جادو کا جادو سے علاج کرنا کفر ہے، باقی جادو ہوجاتا ہے، اثر بھی کرتا ہے، یہ اللہ تعالیٰ کا ارادہ کونیہ ہے، باقی اکثر شعبدہ بازیاں بھی ہوتی ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ صاحب جنات کا اس دنیا میں کوئی عمل دخل ہے یا لوگوں کی گھڑی باتیں ہیں؟
جواب: جنات کی مداخلت ہے، انسانوں کی طرح مکلف ہیں، ان میں توالد و تناسل کا سلسلہ بھی ہے، ان کا مکاتب و مسالک ہیں، بعض لوگوں میں ان کو زیادہ زوم کرکے دیکھا گیا ہے، زیادہ عامل اور راقی بھی سچے نہیں ہوتے ہیں، خود جنات بھی جھوٹے ہوتے ہیں، زمین پر سب سے زیادہ جھوٹی مخلوق ہے، باقی جو لوگ کہتے ہیں، ان کے ساتھ بھی اکثر اور مسئلہ ہوتا ہے، بس دو یا تین فیصد مسئلہ ہوتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: محترم شیخ معوذتین کافی ہیں اسکے علاج کے لئے؟
جواب: معوذتین کافی ہیں، لیکن اگر مکمل یقین اور ایمان کے ساتھ پڑھی جائیں، اور تعداد کم ہے، تعداد بڑھانی پڑے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ