سوال (5302)

ایک بزرگ خاتون ہیں، جن کو بچپن سے جنات کا مسئلہ ہے اور کبھی کبھار ان کو دورہ ہو جاتا ہے، جس کے سبب جنات کی حاضری ہوتی ہے، اب وہ ایک دربار پے جاتی ہیں وہاں پر صرف پرندوں (کبوتروں) کو دانہ ڈالتی ہیں اور مزید وہاں کچھ نہیں کرتی (دربار پر دعا یا شرکیہ امور میں سے) وہ کہتی ہیں کہ اگر میں اس دربار پر موجود پرندوں کو دانہ ڈالوں تو مجھے کافی دن فرق رہتا ہے، کیا ایسا عمل جائز ہے؟

جواب

اس کو آہستہ آہستہ جنات اور شیاطین شرک کی طرف دعوت دے رہے ہیں، بظاہر اس کو دیکھایا جا رہا ہے کہ دانہ ڈالنے میں خیر ہے، یہ ایسے ہی جیسے عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ نوح علیہ السلام کی قوم کے صالحین چلے گئے تھے، شیطان نے ان کو سیکھایا ہے کہ ان کے بت بنا کر رکھو، اس سے تمہیں تبرکات ملیں گے، باقی یہ جو صحیح رہتی ہے، شر سے خیر نہیں ملتا، شیطانی معاملات ہوتے ہیں، بظاہر فائدہ ہوتا ہے، اس کو چاہیے کہ یہ کسی اچھے راقی سے رابطہ کرے، اس کو قرار آجائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ