سوال (6370)

جنات کیا کھاتے ہیں؟ کہاں رہتے ہیں؟

جواب

جنات کسی بھی جگہ ہو سکتے ہیں اچھی ہو یا بری، جنگلات میں بھی ہوتے ہیں، عمومی جو گھر ہیں، رہائش گاہیں، وہاں بھی ہوتے ہیں، ان میں کچھ اڑنے والے کچھ رینگنے والے کچھ چلنے والے ہوتے ہیں، ان کے خاندان اور ان کے مذاہب اور ان کے مکاتب ہوتے ہیں، جنات کئی طرح کے ہوتے ہیں، ہڈی جو ہم پھینکتے ہیں، وہ ان کو گوشت سے بھر پور ملتی ہے، ان کی خوراک گوبر بھی ہے، یہ ہر چیز کھاتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ