سوال 6693
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! شیخ محترم جنات کو آگ لگانے والی آیات کونسی ہیں؟ براہ مہربانی کر کے وضاحت فرمادیں ایک مریض ہے، اس کو ایک جن تنگ کر رہا ہے، وہ بہت پریشان کر رہا ہے، تو اس پر کونسی آیات پڑھی جائیں تاکہ وہ دوبارہ واپس نہ آئے؟ اللہ جزائے خیر دے۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، ہر شخص کے اپنے تجربات ہوتے ہیں۔ اللہ کا کلام جہاں سے بھی پڑھ لیا جائے چاہے سورۃ الجن ہو یا آیت الکرسی یہ سب مجرب ہیں اور ان کے دلائل بھی موجود ہیں۔ بعض لوگ “قلْ ھو اللہُ” سے بھی علاج کرتے ہیں۔
لہذا اصل چیز تو یہ ہے کہ خاتمہ ہو مریض کے پاس سے وہ چلا جائے، اب وہ زندہ رہے یا مرے وہ اس کا مسئلہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




