سوال (5423)

گاؤں کے ایک ساتھی ہیں، انہوں نے دیوار دی ہے، وہاں پہلے بکریاں بھی باندھتے تھے، ان کے کہنے کے مطابق وہ کہتے ہیں کہ اب وہاں کئی بار خون دیکھا ہے، گوشت کے ٹکڑے دیکھے ہیں، ابھی خواب میں دیکھا ہے، کہا گیا ہے کہ اس دیوار کو گراؤ، دیوار کو گرانے کے بعد اس کے نیچے ایک کڑا دیکھنے میں ہے، ایک تلوا بھی جس میں گھر والی تصویریں تھی؟

جواب

بظاہر تو یہ سحر کی علامت ہے، وہاں جنات کی موجودگی پتا دے رہی ہیں، اگر گھر میں صوم و صلوٰۃ کے پابند رہتے ہیں تو کوئی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، اپنے اذکار مکمل رکھیں، سورۃ البقرہ پڑھیں، اس کا پانی پی کر چھڑکاؤ کریں، اگر کوئی آواز آتی ہے، تو تلخ لہجے میں اس کو کہہ دیں کہ ہمیں پریشان نہ کریں، ورنہ پریشانی کے لیے تیار رہیں، پھر بھی باز نہ آئے تو عامل یا راقی جو کتاب و سنت سے دم کرتا ہو، اس سے دم کروائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ