سوال (14)

ایک عورت کی بچہ دانی میں رسولیاں ہیں ، جس کی وجہ سے حیض کا خون جمع نہیں ہوتا ہے ، ایک دو دن کے ناغے سےحیض آتا ہے کبھی کم کبھی زیادہ اور کبھی صرف داغ ہی لگتا اور کبھی کچھ حیض نہیں آتا ہے ۔ عورت نمازوں کی ادائیگی کے حوالے سے کافی پریشان ہے ۔ رہنمائی فرمائیں ۔

جواب:

مذکورہ بہن کے لئے حکم یہ ہے کہ ان کے معتاد یعنی ماہواری کے ایام جو اس بیماری سے پہلے تھے ، ان ایام کو ہی حیض کے ایام شمار کریں ، جب وہ گزر جائیں، تو اس وقت غسل کر لیں تاکہ پاکی حاصل ہوجائے۔ اس کے بعد جو خون آئے گا، چاہے قطرہ قطرہ ہی کیوں نہ ہو، وہ بیماری کی وجہ سے ہے، اسے استحاضہ شمار کیا جائے گا۔ اس میں حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے لئے الگ وضو کرلیں، فرض نماز کے ساتھ سنت اور نوافل بھی پڑھ سکتی ہیں۔

فضیلۃ الشیخ حافظ خضر حیات حفظہ اللہ