سوال (736)
جس چیز کے آپ مالک نہیں ہیں ، کیا اس کی بیع جائز ہے، تصاویر کہیں سے لے کر لگا دی جاتی ہیں ، جو چیز کسی کو پسند آجائے وہ خرید کر اس تک پہنچا دی جاتی ہے ، کیا یہ صورت جائز ہے ؟
جواب
بطور نمائندہ تو کر سکتے ہیں۔ اسی طرح بطور سیل مین بھی کر سکتے ہیں ، لیکن مالک شو کرنا ہو تو پھر ملکیت حاصل کرنا پڑے گی۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ