سوال           (94)

جس گھر میں رہائش ہے اس میں بیٹوں کا حق ہے یا نہیں ، اگر ہے تو اس عمارت اور پلاٹ دونوں کے حساب سے حق دیا جائے گا ،یا صرف پلاٹ سے حق دیا جائے گا ، چار بھائی اور دو بہنیں ہیں ۔ وضاحت سے جواب دیں؟

جواب

انسان کی وفات کے بعد اس کے سارے ترکے میں اس کے تمام شرعی ورثاء کا حصہ ہے ، والد کی وفات کے بعد اس کے رہائشی مکان میں جس طرح بیٹے وارث ہیں ، اسی طرح بیٹیاں بھی وارث ہیں۔ پلاٹ اور تعمیر کی قیمت لگوا کر ہر حصے دار اور وارث کو اس کا حصہ دیاجائے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

جی بالکل دیا جائے گا ، پلاٹ اور عمارت بھلے رہائش والا گھر ہو ، اگر یہ وفات کے بعد ہے تو پھر یہ وراثت کے احکام ہیں ۔

فضیلۃ العالم عمر اثری حفظہ اللہ