سوال (1496)

کیا جس گھر میں جنازہ ہو ، اس گھر کو شریعت کتنے دن تک گھر میں کھانا بنانے سے منع کرتی ہے ؟

جواب

کوئی روایت کھانا بنانے سے منع نہیں کرتی ہے ، البتہ ترغیب یہ دی گئی ہے کہ جن کو مصیبت پہنچی ہے ، اس کے قرب و جوار و احباب ان کا خیال رکھیں ۔
جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آل جعفر کے لیے فرمایا تھا ۔

“اصْنَعُوا لِآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهُ قَدْ أَتَاهُمْ أَمْرٌ شَغَلَهُمْ.” [سنن ابي داؤد : 3132]

“جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو کیونکہ ان پر ایک ایسا امر حادثہ و سانحہ پیش آگیا ہے جس نے انہیں اس کا موقع نہیں دیا ہے”
بس یہ ترغیب دی گئی ہے کہ ان کو بے نیاز کرنا چاہیے ، باقی کھانا بنانا ممنوع نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ