سوال (5330)
جس شخص کے گھر سے ہمارے پورے محلے کا پانی آتا ہو، ہم وضو بھی کرتے غسل بھی اور گھر میں استعمال کرتے ہیں، وہ شخص بجلی کا بل ادا نہیں کرتا ہے، کیا پانی سے ہمارا کھانا پکانا غسل کرنا وضو کرنا حرام ہے، اگر اس شخص کو میٹر لگانے کا کہتے ہیں، تو وہ سارے محلے کا پانی بند کر دے؟
جواب
ایسا کیا ہے کہ سارے محلے والے اس کے گھر سے پانی پی رہے ہیں، گورنمنٹ کی طرف سے بھی ہر کسی کی لائنیں الگ ہوتی ہیں، باقی بل نہ بھرنا اس کا ذاتی مسئلہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ