سوال (4594)

اسی طرح ایک بکرا ہے جس کے دانت ابھی گرے ہیں پکے اور ابھی جس کے بکرے ہیں وہ کہہ رہا ہے کہ دس دنوں میں دانت آجائیں گے، تو کیا اس صورتحال میں اس سے ہم بکرا خرید سکتے ہیں کہ آٹھ دس دنوں میں اس کے دانت آجائیں گے؟

جواب

دیکھیں جو دو دانت گرتے ہیں، قدرتی طور پر گرتے ہیں، پیچھے دو دانت ہوتے ہیں جو پریشر بناتے ہیں تو اگلے دو دانت گرتے ہیں، انگلی رکھ لوگ پہچان جاتے ہیں کہ پیچھے دانت موجود ہیں یا نہیں، اگر آپ کو اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ دانت زبردستی نہیں گرائے گئے، دو دانت آ رہے ہیں، کسی ماہر آدمی کو دیکھا دیں، کیونکہ گر جانا علامت ہے کہ پیچھے دو دانت موجود ہیں، وہ تقریباَ اپنے مسنہ ہونے کو پہنچ گیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ