سوال (2629)
ایک شخص کا ہوٹل مسجد عائشہ کے پاس ہے، اب وہ جاتے ہی عمرہ نہیں کرنا چاہتا ہے، پہلے آرام کرنا چاہتا دوسرے دن عمرہ کرے گا، اب وہ شخص احرام کہاں سے باندھے گا؟
جواب
عمرہ کی نیت سے مکہ جاتے ہوئے میقات سے بغیر احرام نہ گزرے، میقات سے احرام باندھے یا پھر واپس میقات جا کر احرام باندھے، ورنہ فدیہ ادا کرے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ