سوال (4646)
میں نے کمپنی کی طرف سے حج کیا ہے، جہاں میں ملازم ہوں، انہوں نے مجھے حج کروایا ہے، بعد میں اپنے پیسوں سے بیگم کو بھی حج کروایا ہے تو کیا اب میرے اوپر حج فرض ہے؟
جواب
آپ کا حج ہوگیا ہے، پھر اشکال کیا ہے، میاں بیوی دونوں نے کرلیا ہے، ایک کے پیسے کمپنی سے آئے ہیں، اور ایک کے پیسے خود بھرے ہیں، جب دونوں نے حج کرلیا ہے، تو ان شاءاللہ حج ہوگیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ