سوال (4432)
قنوت وتر کی دعا جس کو نہیں آتی تو وہ کوئی اور دعا پڑھ سکتا ہے یا نہیں پڑھ سکتا؟ اسی طرح کی بہانے ہوتے ہیں، انہیں “اللهم انا نستعینک ونستغفرک” دعا یاد ہوتی ہے ان کا کیا حکم ہے؟
جواب
یہ یاد رہے کہ جس طرح وتر فرض نہیں ہے، قنوت وتر بھی فرض نہیں ہے، قنوت کے بغیر بھی وتر ہو جاتا ہے، البتہ کوئی اور دعا یاد ہے وہ بھی پڑھ سکتا ہے، “اللهم انا نستعینک ونستغفرک” یہ دعا بھی موقوفا ثابت ہے، یہ دعا بھی پڑھی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ