سوال (2734)

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی حدیث ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ جس نے پانچ نمازیں نہیں پڑھی وہ میرا امتی نہیں ہے اور میں اس کا نبی نہیں ہوں ؟

جواب

آپ نےجس طرح پوچھا ہے، اس طرح صراحتاً کوئی روایت موجود نہیں ہے، باقی مندرجہ ذیل روایت میں مفہوم پایا جاتا ہے، لیکن سنداً ضعیف ہے۔

“ان النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى قُبَاءَ فَاسْتَقْبَلَهُ رَهْطُ مِنْ الْأَنْصَارِ يَحْمِلُونَ جِنَازَةً عَلَى بَابٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: مَمْلُوكُ لِآلِ فُلَانٍ، كَانَ مِنْ أَمْرِهِ. قَالَ: أَكَانَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، وَلَكِنَّهُ كَانَ وَكَانَ. فَقَالَ لَهُمْ: أَمَا كَانَ يُصَلِّي ؟ فَقَالُوا: قَدْ كَانَ يُصَلِّي وَيَدَعُ. فَقَالَ لَهُمْ: ارْجِعُوا بِهِ، فَغَسِّلُوهُ، وَكَفَّنُوهُ، وَصَلُّوا عَلَيْهِ، وَادْفِنُوهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ كَادَتْ الْمَلَائِكَةُ تَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ”

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ