سوال (6399)

ایک شخص جو کسی دوسرے شہر میں نوکری کرتا ہے اور اس کی اور اس کی عارضی رہائش اسی شہر میں ہے جبکہ اس کے آبائی گاؤں میں اس کا اپنا گھر ہے کیا جب وہ دو تین یا چار پانچ دن کے لیے اپنے آبائی گاؤں جائے گا تو کیا وہ قصر نماز پڑھے گا یا پوری پڑھے گا؟

جواب

ہمارے نزدیک اس کے دو وطن ہیں، دونوں منزلوں پر پوری نماز پڑھے گا، باقی سفر میں جو نمازیں آئیں گی، وہ قصر کرے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ