سوال (3334)
سوال ہے کہ اکثر کھیل جیسا کہ فٹ بال وغیرہ کی ٹی شرٹ پر بینک کا نام لکھا ہوتا ہے جیسے میں standard chartered یا کسی اور بینک کا نام تو کیا بندہ ایسی ٹی شرٹ پہن سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
اس قسم کی چيزوں کا اصل مقصد برینڈ کی تشہیر ہوتی ہے، بینک چونکہ ایک سودی ادارہ ہے، اس لیے اس کی تشہیر میں تعاون کرنا جائز نہیں۔ لہذا ان چیزوں سے اجتناب ہی درست معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ
سائل: شیخ اگر کوئی ایسے علاقے جہاں کوئی ان معاملات کو نا جانتا ہو جیسے کہ دور دراز کے گاؤں، وہاں لوگ کام کاج کے وقت کئی لوگ شرٹ اور ٹروزر وغیرہ پہن لیتے ہیں،
تو کیا ایسے میں جائز ہے یا مکروہ؟
جواب: کراہت کی وجہ تشہیر ہے، جہاں تشہیر کہ امکانات جتنے کم ہوں گے اسی قدر اس میں کراہت بھی کم ہوگی۔ واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ