سوال (1433)

ایک عورت اگر شرعی مجبوری کی وجہ سے فرضی روزے چھوڑ دیتی ہے اور بعد میں اپنی جسمانی کمزوری اور دیگر عوارض کی وجہ روزے کی قضا بھی نہ دے سکتی ہو تو کیا وہ فدیہ ادا کر سکتی ہے؟

جواب

جو عورت شرعی عذر کے سبب روزے نہ رکھے تو اس پر بعد میں روزے رکھنے واجب ہیں، اگر پھر بھی محال ہوں تو فدیہ دیا جا سکتا ہے۔
سیدہ عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہمیں بھی یہ ماہواری آتی تھی تو ہمیں حکم ہوتا کہ ہم روزوں کی قضاء کریں اورنماز کی قضاء نہ کریں۔ [مسلم: 335]
جس پر روزوں کی قضاء واجب ہو لیکن وہ کسی مرض یا کمزوری کے سبب جس سے شفایابی کی امید نہ ہو روزے نہ رکھ سکتا ہوتو اس حالت میں اسے ہر ایک دن کے بدلہ میں ایک مسکین کو کھانا کھلانا کفایت کر جائے گا۔ واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ