سوال (4786)

نماز جنازه میں مقتدیوں کا امام کی دعاؤں پر آمین کہنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

صحیح بات یہ ہے کہ مقتدیوں کو دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے، باقی جس کو دعا نہیں آ تی، وہ آمین کہے تو آمین کہنے والا ایسے ہی ہوگا، جیسے وہ دعا کر رہا ہے، اس میں سختی نہیں ہے، حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے قنوت نازلہ پر قیاس کر کے جواز فراہم کیا تھا، بہرحال جواز موجود ہے، بس اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ شور و غل نہ ہو۔ باقی آمین کہنے کے لیے جواز موجود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ