سوال (4757)

پروفیسر ساجد میر رحمہ اللہ کے جنازہ میں شیخ مسعود عالم حفظہ اللہ نے تیسری تکبیر کے بعد کچھ دعائیں ہلکی آواز سے پڑھیں ان کی وضاحت مطلوب ہے کہ کیا ایسا طریقہ بھی مسنون ہے؟

جواب

جنازہ سرا پڑھنا اولی ہے، جھراً تعلیم کی غرض سے ہوتا ہے، لہذا سری اور جھری ٹھیک ہے، کچھ دعائیں سری اور کچھ دعائیں جھری بھی ہو جائیں تو بھی ٹھیک ہے، کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم مجھے سوال پوچھنے میں غلطی ہوگئی ہے، حافظ صاحب نے چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دعائیں پڑھیں تھیں۔
تو میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں؟
جواب: بعض روایات میں چار تکبیرات سے زیادہ کا تذکرہ ہے، اگرچہ راجح چار ہے، تو شیخ نے ہو سکتا ہے کہ ان روایات کو دیکھتے ہوئے اضافی تکبیر کہیں ہوں، اور دعائیں کی ہوں، کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ