سوال 6990

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم و مکرم شیخ صاحب جنازہ میں ثناء پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نمازِ جنازہ تو خیر ہو جائے گی، ثناء پڑھیں یا نہ پڑھیں، لیکن عمومی قاعدہ یہ ہے کہ جو بھی نماز ہے، اس میں ثناء ہوتی ہے۔ ذکر ہوا اس خاص روایت میں یا نہ ہوا، عدمِ ذکر عدمِ شے کو مستلزم نہیں ہوتا۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ