سوال (5840)

جنازے میں تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کی دلیل چاہیے؟

جواب

سنن بیھقی کی جو روایت ہے، وہ صحیح ہے، اہل علم نے اس کو قبول کیا ہے، حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے بھی اس کو قبول کیا تھا، اس میں یہ وضاحت ہے کہ ہر رکوع سے پہلے والی تکبیر میں رفع الیدین کرتے تھے، اس میں عیدین اور نماز جنازہ دونوں آئیں گے، کیونکہ جنازے میں اگرچہ رکوع نہیں ہے، لیکن قیام ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے تعلیقاً ابن عمر رضی اللہ عنھما سے جنازے میں رفع الیدین کا نقل کیا ہے۔

“علقه البخاري في الصحيح (2/ 87) جازما به كان ابن عمر… يرفع يديه”

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ