سوال (5436)

اگر ایک بندہ صبح کی نماز با جماعت ادا نہیں کرتا سورج نکلنے سے وہ 15، 20 منٹ پہلے اٹھتا ہے اور اپنی نماز پڑھتا ہے کیا وہ وہیں بیٹھ کر اپنی نماز اشراق مکمل کر سکتا ہے اس کو ثواب مل جائے گا؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔

جواب

دیکھیں، جہاں تک ہماری معلومات ہیں، اگر کوئی شخص فجر کی نماز با جماعت ادا کرے، پھر اپنی جگہ بیٹھا رہے اور اذکار میں مشغول ہو، اور سورج بلند ہونے کے بعد دو رکعت نفل (اشراق) ادا کرے، تو اسے حج و عمرہ کا ثواب دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔
ثواب کے اعتبار سے انفرادی طور پر اشراق کی نماز پڑھنے پر بھی اجر ضرور ملتا ہے، اللہ کے خزانے میں کوئی کمی نہیں، لیکن میرے مطالعے کے مطابق ایسی کوئی واضح روایت موجود نہیں ہے جو یہ کہتی ہو کہ اکیلے نماز پڑھنے والے کو بھی حج و عمرہ کی وہی بشارت ملے گی جو با جماعت نماز ادا کرنے والے کو ملتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ