سوال (5640)

کیا یہ کہنا درست ہے کہ جو کام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا وہ کرنا سنت ہے اور جہاں جو کام نہیں کیا وہاں وہ کام نہ کرنا ہی سنت ہے؟

جواب

جی ہاں، سنت فعلیہ بھی ہوتی ہے، سنت ترکیہ بھی ہوتی ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کام کیا ہے، وہ بھی سنت ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترک کیا ہے، وہ بھی سنت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ