سوال (1932)

کیا جانور ذبح کرنے بعد دم مسفوح نکلنے کے بعد جو گوشت میں خون رہ جاتا ہے، کیا وہ خون پاک ہے؟

جواب

ذبح کرتے ہوئے جو دم مسفوح ( بہنے والا خون) ہے وہ خون حرام ہے، باقی جو خون گوشت میں لگا ہوتا ہے، نہ وہ حرام ہوتا ہے، اور نہ ہی نجس ہوتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ