سوال (6277)

ایک گھر میں دو بھائی رہتے ہیں چھوٹے بھائی نے اپنے پیسوں سے سولر سسٹم لگوایا ہے اور اپنے بڑے بھائی کو بھی اس کا کنکشن دیا ہے اور پابند کیا ہے کہ سورج کے اوقات میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پھر اپنی واپڈا استعمال کریں مگر اکثر اوقات وہ زیادتی کر جاتے ہیں اور اگر چھوٹا بھائی منع کرتا ہے تو ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں ایسی صورت میں چھوٹے بھائی کو کیا کرنا چاہیے جس سے معاملات درست رہیں؟ راہنمائی فرمائیں۔

جواب

جوائنٹ فیملی میں برداشت کرنا پڑے گا، صابر اور شاکر ہونا چاہیے، مالی طور پر افوڈ کر سکتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے لیے درگزر کریں، اسی میں برکتیں ہیں، اللہ تعالیٰ نواز دیتا ہے، بڑوں اور چھوٹوں کو بیٹھا کر میٹنگ کرلیں تاکہ بات سمجھ میں آجائے، ہماری رائے کے مطابق در گزر کریں، یہ روزی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ