سوال       6787

کیا جوتا پہن کر اذان دے سکتے ہیں ایسی جگہ جہاں سڑک وغیرہ ہوں؟

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی جوتا پہن کر اذان بھی دی جا سکتی ہے اور کسی ایسی جگہ پہ جہاں جوتے سمیت نماز پڑھنی ہو تو جوتے سمیت نماز بھی پڑھی جا سکتی ہے۔
جیسا کہ صحیح بخاری 386 میں ہے:

أَبُو مَسْلَمَةَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَزْدِيُّ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ،” أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ

ابومسلمہ سعید بن یزید ازدی نے بیان کیا، کہا میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جوتیاں پہن کر نماز پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں
تو اس سے معلوم ہوا کہ اذان یا نماز جوتے سمیت ہو سکتی ہے، لیکن اس کا یہ بھی ہرگز مطلب نہیں کہ ہم کسی قالین والی مسجد میں جوتے پہن کر اذان یا نماز پڑھنے چلے جائیں اور پھر وہاں فتنہ کا باعث بنیں، بہرحال موقع مناسبت کے لحاظ سے فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
ھذا ماعندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ