سوال          (58)

کیا جگنو کو مار کر اس کی دوائی بنانا جائز ہے ؟ اس حوالے سے علماء کرام رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

آج تک یہ چیز میرے علم میں نہیں آئی ہے کہ جگنو بھی کسی چیز کا علاج ہے ، اگر اس کا کوئی خاص طریقہ تجربے کی بنیاد پر مفید ہے تو بعض اس کی اجازت دیتے ہیں ، لیکن بلا ضرورت کسی  چیز کو مارنا صحیح نہیں ہے ۔ ویسے بھی ایک آدھی مثال کے علاوہ حشرات کے بارے واضح احکام نہیں ہیں ۔ اگر کنفرم ہو کہ واقعتاً اس کے ذریعے علاج ہو سکتا ہے تو ضرورت کے تحت جگنو کو پکڑ کر اس کی دوائی بنائی جا سکتی ہے ۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر  حفظہ اللہ