سوال (3752)
کیا جمعے والے دن سورۃ کھف پڑھنا باسند ثابت ہے؟
جواب
شیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی تحقیق کے مطابق جمعے کے دن سورۃ الکھف پڑھنے والی روایت ضعیف ہے، جو کو روایت مطلقاً پڑھنے والی ہے، اس کو صحیح قرار دیتے ہیں، مطلب یہ ہے کہ کبھی بھی پڑھیں گے تو قیامت کے دن نور بھی حاصل ہوگا، کبھی کبھار وقت میں جمعہ بھی شامل ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جمعہ کے ساتھ سورہ کہف کی تلاوت کو مخصوص کرنا صحیح سند سے ثابت نہیں البتہ پورے ہفتے میں کسی بھی دن اسے پڑھنا ثابت ہے۔
فضیلۃ الباحث حبیب قاسم حفظہ اللہ
غالبا اسی گروپ میں میں مسکین طالب علم بھی یہ بتا چکا ہوں کہ جمعہ کی قید و تخصیص کے ساتھ یہ روایت میں اضافہ غیر محفوظ و شاذ ہے، راجح اس کا مطلقا پڑھنا ہی ہے اور اس میں جمعہ بھی شامل ہے، تحقیق مشکاۃ المصابیح میں بھی یہی حکم لگایا ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ