سوال (2592)
جمعرات کے دن غروب آفتاب کے بعد سورۃ الکھف کی تلاوت کر کے احادیث میں موجود فضیلت حاصل کی جا سکتی ہے کیا؟ یا نماز جمعہ کے وقت ہی سورۃ الکھف کی تلاوت کرنا پڑے گی۔
جواب
جی جمعرات والے دن مغرب کے بعدسورہ کھف کی تلاوت کی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
علی الراجح یہی ہے کہ پورے ہفتے میں جس دن بھی سورۃ الکہف کی تلاوت کرے گا، اسے اس کی بیان کردہ فضیلت حاصل ہو جائے گی. إن شاءالله الرحمٰن، اور جس طریق میں جمعہ کے دن کی قید ہے وہ غیر محفوظ ہے اور محفوظ حدیث مطلق الفاظ سے بیان ہونے والی ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ