سوال (415)

ایسی کوئی صحیح حدیث ذخیرہ حدیث میں موجود ہے کہ جس نے جمعہ کی نماز بروقت ادا کی اس کے دس دن کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے ۔ اگر ہے تو اس حدیث کا حوالہ درکار ہے ۔

جواب

سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“مَنْ اغْتَسَلَ ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَصَلَّى مَا قُدِّرَ لَهُ ثُمَّ أَنْصَتَ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ خُطْبَتِهِ ثُمَّ يُصَلِّي مَعَهُ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى وَفَضْلُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ” [صحیح مسلم : 1987]

’’جس نے غسل کیا ، پھر جمعے کے لیے حاضر ہوا ، پھر اس کے مقدر میں جتنی ( نفل ) نماز تھی پڑھی ، پھر خاموشی سے ( خطبہ ) سنتا رہا حتیٰ کہ خطیب اپنے خطبے سے فارغ ہو گیا ، پھر اس کے ساتھ نماز پڑھی ، اس کے اس جمعے سے لے کر ایک اور ( پچھلے یا اگلے ) جمعے تک کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں اور مزید تین دنوں کے بھی‘‘۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ