سوال (4624)
اس بار یوم عرفہ کا روزہ جمعے کے دن آرہا ہے رسول اللہ نے صرف جمعہ کا روزہ رکھنے سے منع کیا ہے تو کیا ہم یوم عرفہ کے ساتھ جمعرات کا روزہ بھی رکھیں یا جمعے کا روزہ ہی رکھیں یہی کافی ہے؟
جواب
صرف جمعہ کا روزہ رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ خاص جمعہ کی نیت سے نہیں ہے بلکہ یہ عرفہ کے دن کا روزہ ہے، ہاں اگر کوئی جمعرات کا بھی رکھے تو دو نیتیں شامل کرلے ایک جمعرات کے مسنون روزے کی دوسرا عشرہ ذی الحجہ کے مسنون روزے کی نہ کہ جمعہ کا یکتا روزہ جائز کرنے کی۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ