سوال (4106)

کیا جمعہ کے دن منبر پر دعا کرنا سنت سے ثابت ہے؟ اور کیا منبر پر اردو زبان میں دعا کی جا سکتی ہے؟

جواب

منبر پہ بوقت ضرورت دعا کی جا سکتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کے لیے دعا کی تھی، منبر پہ کسی بھی زبان میں حالات کے مطابق دعا کی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ